حیدرآباد: پرانے شہر میں میٹرو ریل کا فیصلہ ، حصول جائدادوں کے مالکین کو نوٹسیں جاری 

حیدرآباد: پرانے شہر میں میٹرو ریل پروجیکٹ میں تیزی لائی جارہی ہے ۔ جائدادوں کے مالکین کو نوٹسیں روانہ کی جارہی ہے ۔ قلی قطب شاہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی اور سابقہ دفتر بلدہ دار الشفا کو بھی اس سلسلہ میں نوٹس کی اجرائی عمل میں لائی گئی ہے ۔ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد نے اپنے پریس نوٹ میں بتایا کہ اراضی حیدرآباد میٹرو ریل کے حوالہ کردی گئی ہے او ر توقع ہے کہ آئندہ چند دنوں میں اس کام کا آغاز ہوجائے گا ۔

۷؍ جنوری ۲۰۱۹ء کو ایک نوٹس جاری کیاگیا ۔

جس میں یہ کہا گیا ہے کہ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد موجودہ قلی قطب شاہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے دفتر کے بعض حصوں کے علاوہ قدیم دفتر بلدہ حیدرآباد کی عمارت کو حیدرآباد میٹرو ریل کے حوالہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا او رکہا جارہا ہے کہ جملہ ایک ایکڑ اراضی حیدرآباد میٹرو ریل کے حوالہ کئے جانے کا منصوبہ ہے ۔ تاریخی عمارتوں کی اہمیت و افادیت کو بر قرار رکھنے کیلئے انہیں باقی رکھنا بیحد ضروری ہے ۔