حیدرآباد /23 فروری ( سیاست نیوز ) شہر حیدرآباد اور سائبرآباد علاقہ میں دو خواتین نے جو خودکشی کرلی بتایا جاتا ہے کہ یہ دو خواتین بھی لاولد تھیں ۔ جو ذہنی تناؤ کا شکار تھیں ۔ افضل گنج پولیس حدود میں 24 سالہ خاتون ڈمپل تیواری عمارت کی بلندی سے گرکر فوت ہوگئی ۔ تاہم اس خاتون کی موت پر شبہات ظاہر کئے جارہے ہیں۔ افضل گنج پولیس ذرائع کے مطابق ڈمپل تیواری افضل گنج علاقہ کے ساکن کیلاش تیواری کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون 20 فروری کی شام عمارت کی تیسری منزل سے گرکر شدید زخمی ہوگئی تھی ۔ جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران کل رات وہ فوت ہوگئی ۔ پولیس ایل بی نگر کے مطابق 33 سالہ رینوکا جو آنند نگر علاقہ کے ساکن اشوک کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ میاں بیوی میں کل رات جھگڑا ہوا تھا ۔ خاتون لاولد تھی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔