حیدرآباد /28 اگست ( سیاست نیوز ) حیدرآباد اور سائبرآباد پولیس حدود سے پولیس نے چار نعشوں کو برآمد کرلیا ہے ۔ جن کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ بیگم بازار ، سرور نگر ، راجندر نگر اور ایل بی نگر پولیس کے حدود میں واقعات پیش آئے ۔ بیگم بازار پولیس کے مطابق ایک 49 سالہ نامعلوم شخص جو ایک ٹرانسپورٹ کے قریب ایک فٹ پاتھ سے دستیاب ہوا ۔ پولیس نے اس نامعلوم شحص کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جو مردہ قرار دیا گیا۔ سرور نگر پولیس کے مطابق سرور نگر کٹہ سے ایک شخص کو پولیس نے 15 اگست کے دن بے ہوشی کے عالم میں دستیاب کرلیا تھا ۔ جس کی عمر 35 تا 37 سالہ کے درمیان بتائی گئی جو کل رات فوت ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق بنڈلہ گوڑہ کے علاقہ سے 23 اگست کے دن پولیس نے ایک نامعلوم شحص کو سیندھی کمپاونڈ کے قریب سے برآمد کیا تھا جو کل رات فوت ہوگیا ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق باٹرمل گوڑہ کے علاقہ سے پولیس نے ایک 73 سالہ نامعلوم شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔