حیدرآباد: وکیل نے قانون کی طالبہ کی عصمت ریزی کی، وکیل گرفتا ر

حیدرآباد: چلکل گوڑہ پولیس اسٹیشن حدود میں ایک وکیل نے قانون کی تعلیم حاصل کرنے والی طالبہ کے ساتھ مبینہ عصمت ریزی کی۔ پولیس نے بتایا کہ 26اپریل کو چلکل گوڑہ پولیس کو قانون کی طالبہ کی جانب سے عصمت ریزی کی ایک شکایت موصول ہوئی ہے۔ متاثرہ لڑکی نے سٹی سیول کورٹ کے وکیل امینینی راما راؤ نامی ایک وکیل سے انٹرن شپ کے تعلق سے بات کرنے کیلئے کورٹ میں ملاقات کی۔ راما راؤ نے انہیں اپنا ویزیٹنگ کارڈ دیا او رکہا کہ مجھ سے بعدمیں ملاقات کرنا۔

21اپریل کو وکیل نے لڑکی کو فون کر کے کہا کہ مجھ سے ملنے کیلئے میرے گھر آئیں۔ لڑکی وکیل کے گھر پر اس سے ملنے آئی۔ وکیل نے موقع کا غلط فائدہ اٹھاکر اس کے ساتھ زبردستی عصمت ریزی کردی۔ 25

اپریل کو وکیل نے متاثرہ لڑکی کودوبارہ اپنے گھر بلاکر یہ بات کسی سے نہ کرنے کی دھمکی دی۔ پولیس نے وکیل کے خلاف ایک کیس بک کرکے اسے گرفتار کرلیا بعدازاں اسے عدالتی تحویل میں دیدیا۔