حیدرآباد نے دوسری مرتبہ انٹر ڈسٹرکٹ خطاب جیت لیا

حیدرآباد ۔ 29 نومبر (راست) 64 ویں سالانہ اسکولس گیمس فیڈریشن (ایس جی ایف) تلنگانہ اسٹیٹ کے زیراہتمام منعقدہ انڈر 19 انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنمنٹ سلیکشن ٹرائلس کرکٹ مقابلوں کے فائنل میں حیدرآباد ڈسٹرکٹ ٹیم نے محبوب نگر ڈسٹرکٹ ٹیم کو 6 وکٹس سے شکست دیکر خطاب دوسرے سال بھی حاصل کرلیا۔ گذشتہ سال کا خطاب بھی حیدرآباد نے ہی حاصل کیا تھا۔ تیسرے درجہ پر عادل آباد ڈسٹرکٹ ٹیم رہی۔ محکمہ تعلیم و بورڈ آف انٹرمیڈیٹ حکومت تلنگانہ و ایچ سی اے کا بھرپور تعاون رہا۔ اس ٹورنمنٹ میں ویسلی بوائز جونیر کالج سکندرآباد کے ہونہار اور حیدرآباد کے ابھرتے ہوئے آف اسپنر محمد خواجہ مدثر احمد حیدرآباد ٹو ڈے لیگ روہت ایلیون کے کھلاڑی اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ٹورنمنٹ میں سب سے زیادہ وکٹس، کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔