حیدرآباد ۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پہلے تلنگانہ جونیر جوڈو چمپیئن شپ مقابلوں میں حیدرآباد ڈسٹرکٹ جوڈو اسوسی ایشن کی ٹیم نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے تلنگانہ جونیر جوڈو چمپیئن ٹرافی حاصل کرلی۔ اسوسی ایشن کی ٹیم کو مختلف زمروں میں جملہ 9 گولڈ، 7 سلور اور 6 برانز میڈلس حاصل ہوئے۔ حیدرآباد ڈسٹرکٹ جوڈو اسوسی ایشن کی ٹیم کے کوچ ایم اے عزیز کی تربیت و نگرانی میں ٹیم نے بہترین مظاہرہ کیا۔