حیدرآباد میں Trendz ڈیزائنر ایگزیبیشن جاری

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : Trendz ایگزیبیشن کم سیل تاج کرشنا حیدرآباد پر 8 تا 9 اگست جاری ہے ۔ ایک ہی چھت تلے منفرد کلکشن بشمول ڈیزائنر ملبوسات ، روایتی ملبوسات ، ہوم ڈیکرس ، تحائف اشیاء اور دیگر اشیاء دستیاب ہیں ۔ ٹرینڈس پر خاص کر شادی بیاہ اور دیگر تقاریب کے لیے ہمہ اقسام کا دیدہ زیب ، شاندار کلکشن دستیاب رہتا ہے ۔ اداکارہ منارا چوپڑا اور مسرز ایشیاء انٹرنیشنل کومل کلرا ، پگرانی نے اس ایگزیبیشن کا افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی او ٹرینڈس سانتھی نے کہا کہ حیدرآبادی عوام نے ہمیشہ ٹرینڈس کے کلکشن کی ستائش و ہمت افزائی کی ہے جب کہ ہم حیدرآبادی عوام کی تمام تر امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ جب کہ نظروں کو خیرہ کردینے والا کلکشن شہریوں کے لیے پیش کیا جارہا ہے ۔ ایسی توقع کی جارہی ہے کہ تقریبا 130 ڈیزائنرس اس ایگزیبیشن میں حصہ لیں گے ۔۔