حیدرآباد ۔ 3 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : گھڑیوں کے مشہور سوئیس برانڈ Rado کے نئے کلکشن کو حیدرآباد میں آج متعارف کیا گیا ۔ برانڈ ایمبسیڈر بالی ووڈ اداکار ریتک روشن نے سوجنا فورم مال کوکٹ پلی حیدرآباد میں اس نئے کلکشن کا افتتاح انجام دیا ۔ مشہور ہندوستانی آرٹسٹ جھانوی سیکساریہ کے تیار کردہ گھڑی ڈیزائن کو اس موقع پر راڈو نے روشناس کروایا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے برانڈ ایمبسیڈر ریتک روشن نے کہا سوئیس کمپنی راڈو کی خصوصیات ہیں کہ وہ اس طرح کا کلکشن اپنے گاہکوں کے لیے پیش کرتی ہے جو وزن میں کم ہو ، ڈائیل واضح ہو ، دیکھنے میں خوبصورت لگتے ہوں ۔ انہوں نے راڈو کے نئے کلکشن کو ان ( ریتک روشن ) کے ہاتھوں افتتاح انجام دئیے جانے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا ہے یقین ہے حیدرآبادی عوام مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں ۔ Rado کے نئے کلکشن راڈو بوٹیک سوجنا فورم مال کوکٹ پلی حیدرآباد پر ہفتے کے ساتھ دن صبح 11 تا 8 بجے شب دستیاب ہیں ۔۔