تہذیب دنیا میں فاصلوں کو کم کرنے اہم سنگ میل ، کرشنا بھاسکر کا بیان
حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : Oakridge ماڈل یونائٹیڈ نیشنس (OAKMUN) کے تین روزہ سمٹ کا آج ہوٹل تاج کرشنا میں آغاز عمل میں آیا ۔ کرشنا بھاسکر آئی اے ایس آفیسر نے بحیثیت مہمان خصوصی شمع روشن کرتے ہوئے افتتاح انجام دیا ۔ انہوں نے طلبہ کو بین الاقوامی معیار پر پورا اترنے کی ترغیب دی ۔ مارک میک آئر ، ایم ڈی انٹرنیشنل کلچرل ایکسچینج نے بحیثیت مہمان اعزازی خطاب کرتے ہوئے طلبہ کو اس بات کی رہنمائی کی کہ کس طرح تہذیب براعظم کے درمیان فاصلوں کو کم کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تہذیب بین الاقومی طور پر انسانوں کے درمیان ایک سنگ میل کا کام کرتی ہے ۔۔