حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( ایجنسیز ) : حیدرآباد میں ہند ۔ سری لنکا ونڈے انٹرنیشنل جو راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں 9 نومبر کو کھیلا جانیوالا ہے کے پہلے ہی ساڑھے چھ ہزار ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں ۔ صدر حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن ارشد ایوب نے میڈیا کو بتایا کہ پیر کو 22 ہزار 490 ٹکٹس فروخت کئے جائیں گے جب کہ اسٹیڈیم میں مکمل گنجائش 34 ہزار 185 نشستوں کی ہے ۔ ٹکٹ فروخت کی آن لائن بکنگ bookmyshow.com کے علاوہ جمخانہ اور اپل اسٹیڈیم کے کاونٹرس پر جاری ہے ۔ تمام سابق رانجی کھلاڑیوں اور ایچ سی اے عہدیداروں کے لیے 240نشستیں مختص کی گئی ہیں ۔ صدر اسوسی ایشن ارشد ایوب نے یہ بات بتائی ۔ سکریٹری اسوسی ایشن جان منوج نے تمام تر احتیاطی اقدامات کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ موبائیل فونس کی میچ کے دوران اجازت نہیں ہے ۔۔