حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : حیدرآباد میں قومی سطح کے جویلری ایگزیبشن پیرل اینڈ جم فیر کا ہائی ٹیکس ایگزیبیشن سنٹر پر 7 تا 9 جون اہتمام کیا جائے گا ۔ اس سلسلہ میں حیدرآباد جویلری کے کرٹن ریزر کے موقع پر ماڈلس نے جویلری کی نمائش کی ۔ زیر نظر تصویر میں سوریا پرکاش بوراگو ، صدر اے پی اسوسی ایشن ، مہیندر تھیال ، صدر ہائی ٹیک سٹی جویلری مینوفیاکچرنگ اسوسی ایشن ، مس کرانتی ناگسویکر ، گروپ ڈائرکٹر ، جویلری پورٹ فولیو ، یو بی ایم انڈیا ، مہا بلیشور راؤ ، صدر حیدرآباد اینڈ سکندرآباد پیرلس اینڈ مرچنٹ اسوسی ایشن دیکھے جاسکتے ہیں ۔۔