حیدرآباد ۔ 25 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : آکریتی ایگزیبیشن کم سیل کا 25 مئی کو ہوٹل تاج دکن بنجارہ ہلز پر افتتاح عمل میں آیا ۔ اس نمائش کے دوران سارے ملک ڈیزائنرس آنے والے تہواروں ، شادی بیاہ تقاریب کے لیے اپنے جدید کلکشن جیسے ڈیزائنر ملبوسات ٹیونکس ، کاٹن کے ملبوسات ، کرتیاں ، لہنگے ، گون ، ڈریس ، مغربی ملبوسات ، سوٹس ، ہوم فرنشنگ ، ہوم ڈیکرس ، فیشن ایکسریز ، دلفریب جویلری ، فٹ ویر اور اس سے زیادہ کی نمائش کریں گے ۔ اس نمائش میں بشمول مشہور ڈیزائنرس ممتاز ادوپا ، شیتل نہاٹا ، منہوش ، اڈویکا ، امرپالی ، پونم جیسوال ، مونیکا جوتیکا و دیگر شرکت کرتے ہوئے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ اس ایگزیبیشن کانکیتا ، فیمینا مس انڈیا 2015 فائنلسٹ ، وشی نہاٹا ڈائرکٹر آکریتی نے افتتاح انجام دیا ۔ اس سہ روزہ ایگزیبشن کا 25 ، 26 اور 27 مئی صبح 10 بجے تا 8 بجے شب ہوٹل تاج دکن بنجارہ ہلز میں اہتمام جاری ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246546079 پر ربط کریں ۔۔