حیدرآباد میں کرکٹ بٹنگ بے نقاب

دو سٹہ باز گرفتار، ٹاسک فورس پولیس کی کارروائی
حیدرآباد۔/19 فبروری، ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے شہر میں کرکٹ بٹنگ کو بے نقاب کرتے ہوئے دو سٹہ بازوں کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 33سالہ محمد سعید اور 29سالہ شاہنواز ساکن ماریڈ پلی سکندرآباد معاشی تنگدستی کا شکار تھے اور آسانی سے روپیہ کمانے کیلئے مبینہ طور پر جاریہ ورلڈ کپ کرکٹ میچس پر سٹہ چلانے کا منصوبہ بنایا۔ زمبابوے اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہوئے کرکٹ میچ پر مذکورہ سٹہ بازوں نے ماریڈ پلی علاقہ میں موبائیل فون کے ذریعہ مبینہ طور پر سٹہ وصول کررہے تھے اور اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس نے وہاں دھاوا کرتے ہوئے سعید اور شاہنواز کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے ایک ٹیلی ویژن سیٹ، دو موبائیل فونس اور 30ہزار روپئے نقد رقم اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے انہیں ماریڈ پلی پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا۔