ہوا باز کمپنیوں کت اشیاء کی نمائش ، مرکزی وزیر ہوا بازی اجیت سنگھ افتتاح کریں گے
حیدرآباد ۔ 10 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : انڈیا ایویشن 2014 کا چہارشنبہ کو مظاہرہ پیش کیا جائے گا ۔ ایربس A-380 طویل مسافر بردار طیارہ ہے کا اس شو میں مظاہرہ ہوگا ۔ اس تقریب سے مرکزی وزیر شہری ہوا بازی اجیت سنگھ اور گورنر آندھرا پردیش ای ایس ایل نرسمہن خطاب کریں گے ۔ جب کہ افتتاح اجیت سنگھ انجام دیں گے ۔ اس شو میں اٹھارہ ممالک کے زائد از 250 ہوا بازی کمپنیاں اس پانچ روزہ انٹرنیشنل ایگزیبیشن میں اپنی اشیاء کا مظاہرہ کریں گے ۔ جی اشوک کمار جوائنٹ سکریٹری نے بتایا کہ ایگزیبیشن میں 12 چیالٹس ، دو سو اسٹالس لگائے جائیں گے ۔ ایر بس بوئنگ ، بمبارڈیر ، بیچ کرافٹ کارپوریشن ، گلف اسٹریم ، راس رائیس ، روسی ہیلی کاپٹرس ، کارگو ، ایرکرافٹ ، بزنس جیٹ ، ایرلائن ، ایرکرافٹ مشنری کے تیار کنندگان حصہ لیں گے ۔
ایگزیبیشن کا وزارت شہری ہوا بازی فیاپسی کی جانب سے اہتمام کیا جارہا ہے ۔ پہلے تین دن تاجرین کے لیے اور پھر آخری دو روز عوام کے لیے نمائش کھلی رہے گی ۔ لفٹننٹ کرنل ویوک کوڈیکل ڈائرکٹر فیاپسی نے یہ بات بتائی ۔ نامور مقررین ، پالیسی ساز ، ماہرین کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔ اشوک کمار نے بتایا کہ پہلی بار ہیلی کاپٹرس پر خصوصی سیشن پیش کیا جارہا ہے ۔ شہری ہوا بازی کے متعلق پیش فلموں کی نمائش بھی کی جائے گی ۔۔