حیدرآباد ۔ 24 اگست (پریس نوٹ) ٹاٹاموٹرس نے آج حیدرآباد کے شورومس پر نئی Zest کار کو متعارف کیا۔ زیسٹ کی قیمت 4.64 لاکھ (پٹرول) اور 5.70 لاکھ (ڈیزل) ہے۔ زیسٹ چھ رنگوں میں تلنگانہ، آندھرا کے 18 سیلس آوٹ لیٹس پر دستیاب رہے گی جبکہ 26 سرویس سنٹرس پر اس کی سرویس خدمات دستیاب رہے گی۔ رنجیت یادو صدر پاسنجر وہیکلس ٹاٹاموٹرس اور گریش واگو سینئر و نائب صدر پاسنجر وہیکلس نے یہ بات بتائی۔ کمپنی نے اس کی وارنٹی کی مدت 3 سال ایک لاکھ کیلو میٹر جو بھی پہلے تکمیل پائے رکھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹاٹاموٹرس اس کے گاہکوں کو ہمیشہ معیاری اشیاء کی فراہمی کی کوشش کرتا رہا ہے۔