حیدرآباد میں لیومنس واٹر ٹکنالوجی نے اس کے پہلے خصوصی پارٹنر لیوپور برھما کا اعلان کردیا

حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : ایس اے آر گروپ کے وینچر لیومنس واٹر ٹکنالوجیز کی جانب سے حیدرآباد میں لیوپور برھما کے ہمارے خصوصی پارٹنر کے طور پر سن انٹرپرائزس کا اعلان کیا جاتا ہے ۔ مسٹر آر ایس راجن مینجنگ ڈائرکٹر ، لیومنس واٹر ٹکنالوجیز پرائیوٹ لمٹیڈ نے کہا ہے کہ ہمارا پراڈکٹ قابل استطاعت قیمتوں میں معاشرے کے بڑے حصہ کے درکارات کو ذہن میں رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے ۔ لیومنس واٹر ٹکنالوجی ہندوستان کی انتہائی عصری اور تیزی سے ترقی کررہی واٹر پیوریفائر کمپنی نے اس کے نئے آغاز کردہ لیوپور برھما کے ذریعہ ایک سال میں 8 گیس سیلنڈرس کی بچت کا چیلنج لیا ہے ۔ لیوپور برھما واٹر پیوریفائر اس کے 5 مرحلہ کے واٹر فلٹریشن کے عمل کے ذریعہ 4000 لیٹرس پانی کو پیوریفائی کرنے کی گنجائش کے ساتھ 16 لیٹرس کے اسٹوریج کی گنجائش رکھتا ہے ۔ لیوپور برھما کی خصوصیات میں ہے کہ وہ ہندوستان کا پہلا انتہائی کفایتی واٹر پیوریفائر ہے ، 16 لیٹرس کے اسٹوریج ( ذخیرہ ) کی گنجائش رکھتا ہے ۔ اے بی ایس فوڈ گریڈ پلاسٹک ، نان الیکٹرک اینڈ کیمیکل مفت پیوریفکیشن کے حامل ہے اور پیور واٹر کو یقینی بنانے کے لیے اسپیشل کیٹانو گارڈ یو ایف ممبرین کا حامل ہے ۔۔