مد ہول /24 جون ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز )حیدر آباد میںآج بروز چہارشنبہ 25 جون کو میگا فری جاب میلہ منعقد کیا جارہا ہے جس میں 3 ہزار سے زائد ملازمتیں مقام پر ہی بھر تی کی جائے گی بے روزگار نوجوانوں کیلئے سنہری مو قع ہے تلنگانہ اسٹیٹ کے بے روزگار نوجوان جوکم ازکم 5 ویں پاس ہو اس جاب میلہ سے استفادہ کر سکتے ہیں اس بات کی اطلاع جناب عادل محمد ریچ این جی او حیدر آباد نے دی انہوں نے کہاکہ تلنگانہ میں پہلا ایک بڑا جا ب میلہ منعقد کیاجارہا ہے جس میں 5 ویں ، دسویں جماعت ، انٹر میڈیٹ ، بی ٹیک ، ایم بی اے ، ڈگری ، پی جی کے علاوہ دیگر ٹکنیکل کو رسس کے طلباء کو طالبات اس جاب میلہ سے استفادہ کر تے ہوئے ملا زمتیں حا صل کر سکتے ہیں انہوں نے بتا یا کہ یو سف فنکشن ہال نزید سلیم فنکشن ہال روبرو سی آئی ڈی آفس مانصاب ٹینک ( لکڑی کا پل ) حیدر آباد بوقت صبح 10 بجے تا 4 بجے وقت مقررہے صبح 10 بجے سے رجسٹر یشن کاآغاز ہو گا اسی دن طلباء رجسٹر یشن کرواتے ہوئے ملازمتیں حاصل کر سکتے ہیں جناب تجمل احمد انچارج جا ب میلہ نے بتا یا کہ تین ہزار سے زائد جابس کیلئے مشہور کمپنیاں مو جود ہیں مزید تفصیلات کیلئے جناب عادل محمد ریچ این جی او حیدر آباد سیل 9490956767یا ضلع عادل آباد اور نظام آباد انچارج جناب تجمل احمد کے سیل 9849440826 نمبر پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے ۔