حیدرآباد میں تیراکی کی تربیت

حیدرآباد ۔یکم مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اوکریج انٹرنیشنل اسکول نے تیراکی کے شعبہ میں ہندوستان کے سرکردہ ادارہ سویمنگ میٹرس سیری کے اشتراک سے آج یہاں عالمی شہرت یافتہ پیراکی پروگرام آسٹسویم کاآغاز کیا ۔ آسٹسویم آسٹریلیا میں تیراکی کا قومی ادارہ ہے جو تیراکی اور پانی میں حفاظت کی تربیت دیتا ہے۔سویمنگ میٹرس سیری کے بانی اور سابق اولمپین چمپیئن حکیم الدین حبیب اﷲ نے آسٹریلیائی آسٹسویم کے سرکردہ ٹیچر اور گستاؤ گروپ پرنسپال اوکریج انٹرنیشنل اسکول نیوٹن کیمپس نے کہا کہ اس تربیتی پروگرام کا مقصد بچوں میں تیراکی کا شوق پیدا کرنے اور پانی میں حفاظت کے لئے شعور بیدار کرنا ہے ۔ اس پروگرام کیلئے تیراکی کے ٹیچرس کو تربیت دی جارہی ہے بعد ازاں جون کے دوران حیدرآباد ، وائزاگ اور بنگلور کے اوکریج اسکولس میں تربیتی پروگرامس منعقد کئے جائیں گے۔