حیدرآباد میں انٹرنیشنل ایویشن کانفرنس کی انڈین آئیل میزبان

حیدرآباد ۔ 20 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : انڈین آئیل کارپوریشن ( انڈین آئیل ) نے انٹرنیشنل ایویشن کانفرنس کے 20 ویں ایڈیشن کی میزبانی کی جس کا یہاں آج آغاز ہوا ۔ ہندوستان اور بیرون ملک سے زائد از 100 مندوبین نے شرکت کی ۔ ایر لائن کمپنیوں ، قانونی مجالس عاملہ ، دفاعی خدمات ، ایر لائن آلات کی کمپنیوں ، اپرپورٹس وغیرہ کی نمائندگی کی گئی ۔ اس دو یومی ایونٹ کا افتتاح مسٹر بی ا شوک چیرمین ، انڈین آئیل نے انجام دیا ۔ دنیا بھر میں سیول ایویشن شعبہ کے فروغ کے راست اور بالواسطہ فوائد پر روشنی ڈالی گئی ۔ مسٹر ایس وینکٹ ڈائرکٹر ( فینانس ) ، ایر انڈیا نے خصوصی خطاب میں بتایا کہ عالمی کروڈ آئیل کی قیمتوں میں حالیہ گراوٹ کے سبب ایویشن کے بزنس میں یکسر کمی واقع ہوئی ہے ۔ افتتاح کے موقع پر مسٹر ایس وینکٹ ڈائرکٹر ( فینانس ) ، ایر انڈیا ، مسٹر بی اشوک ، چیرمین انڈین آئیل ، مسٹر تھورسٹن ینج ، ڈائرکٹر ( فیول پر چیزنگ ) ، ڈیوٹسے لفتھانزا ، اے جی اور مسٹر ٹی ایس خواجہ ، ای ڈی ( ایویشن ) ، انڈین آئیل ، تیکنیکی کاغذات کے کمپینڈ یم کی اجرائی عمل میں لائی جو دو یومی ایوینٹ میں پیش کئے جارہے ہیں ۔۔