حیدرآباد میں اتوار کو عازمین حج کا تربیتی اجتماع

حیدرآبادیکم جون( یواین آئی ) تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام منتخب عازمین حج کا چوتھا تربیتی اجتماع اتوار 4جون 10 بجے تا ایک بجے دن جامع مسجد بی صاحبہ پنجہ گٹہ حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔ اسپیشل افسرتلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور صدارت کریں گے اور سفر حج سے متعلق اہم امور پر روشنی ڈالیں گے ۔مولانا مفتی حسام الدین آداب زیارت روضہ نبوی بیان کریں گے اور مولانا مفتی امجد حسین علی فضائل و مناسک حج و عمرہ بیان کریں گے ۔ احرام کے شرائط اور احرام باندھنے کا عملی مظاہرہ کیاجائے گا۔ عازمین حج اپنے ساتھ نوٹ بک اور پین ضرور لائیں تاکہ اہم باتیں نوٹ کی جاسکیں۔ خاتون عازمین کے لئے علاحدہ خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔