حیدرآباد میں آج یو کے ڈانس پروگرام ’ پولٹیکل مدر ‘

حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : برٹش کونسل تلنگانہ ٹورازم اینڈ پراکریتی فاونڈیشن و اسٹیس ڈانس اسٹوڈیو او او ایچ اور ایکار کے اشتراک سے حیدرآباد میں 5 ستمبر کو 7 بجے شام شلپا کلا ویدیکا پر ایک ڈانس پروگرام کا اہتمام کررہی ہے ۔ اس کو ’ پولٹیکل مدر ‘ کا نام دیا گیا ہے ۔ ڈائرکٹر برٹش کونسل انڈیا راب لائنس نے میڈیا نمائندوں کو اس بات سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ برٹش کوریوگرافر ہوفیش سیچر اور ان کی ڈانس کمپنی حیدرآباد میں اس ڈانس پروگرام میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ڈانس پروگرام کی کامیاب تکمیل کے بعد اس سال پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ ویوک منوکھانی انڈیا ڈائرکٹر آرٹس برٹش کونسل نے کہا کہ ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان تہذیبی قدروں کو مضبوط بنانے کی خاطر سال 2001 میں اس پروگرام کا آغاز کیا گیا ۔ برطانوی کوریو گرافر پروڈیوسر ہوفیش سیچر نے کہا کہ پولٹیکل مدر ان کے لیے ایک بزنس کارڈ کی طرح ہے ۔ اس پروگرام میں دس ڈانسرس اور آٹھ موسیقار حصہ لے رہے ہیں ۔ جن کی کارکردگی سے ناظرین محظوظ ہوں گے ۔ اس پروگرام میں داخلہ صرف بذریعہ دعوت نامہ ہوگا ۔ ہوفیش سیچر کمپنی حیدرآباد کے مختلف ڈانس تنظیموں اسکولس اسٹیپس ڈانس کمپنی ، میریڈین اسکول ، حیدرآباد پبلک اسکول ، کینڈری اسکول ، گیلنڈل اسکول اور حیدرآباد یونیورسٹی ڈانس ڈپارٹمنٹ کے اشتراک سے ورکشاپس کا انعقاد عمل میں لائے گی ۔۔