حیدرآباد میں آئندہ ماہ فارما ٹریڈ شو

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جولائی : ( این ایس ایس ) : فارما ٹریڈ ایگزیبیشن فارما لیٹیکا 2016 کا 5 اور 6 اگست کو ہائی ٹیکس ایگزیبیشن سنٹر حیدرآباد میں انعقاد عمل میں آئے گا ۔ یہ دو روزہ فارما ٹریڈ شو اور کانفرنس فارما صنعت ، فارما لیاب کیمیکلس ، فارما مشنری تیار کرنے والوں کے لیے ایک بہتر پلیٹ فارم ثابت ہوگی ۔ اس ایگزیبیشن کے آرگنائزر یو بی ایم انڈیا کے ایم ڈی یوگیش مدرا نے اس بات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ اس ایگزیبیشن میں ملک سے تقریبا دیڑھ سو ایگزیبٹرس بشمول انگر سوئیل اینڈ انڈیا لمٹیڈ ، کرلوسکر نیو مائک کمپنی لمٹیڈ ، چیمی پیاک انڈیا پرائیوٹ لمیٹیڈ شیو شکتی پرایس اکیوپـمنٹ پرائیوٹ لمٹیڈ ، جی ایم پی ٹیکنیکل سلوشنس ، گلاکس و دیگر کمپنیاں شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ فارما ٹریڈ ایگزیبیشن کانفرنس فارمیسی دنیا میں پائے جانے والے نئے رجحانات اور تقاضوں سے واقفیت کروائے گی ۔ یہ نمائش نہ صرف ملک بلکہ عالمی طور پر فارمیسی صنعت کو درپیش نئے چیلنجس کے مقابلہ کے لیے سود مند ثابت ہوں گی ۔ مزید معلومات کے لیے ویب سائٹ ubmindia.in/pharmalytica ملاحظہ کریں ۔۔