حیدرآباد ، 29 جون (سیاست نیوز) کشتی رانی بارش اور ہواؤں کے ماحول میں مزید مشکل ہوجاتی ہے ۔ اس کے باوجود ’حیدرآباد سیلنگ ویک‘ کے دوسرے روز بھی شرکاء کا جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ آج یہاں ایک بیان کے مطابق لیزر اسٹانڈرڈ کیٹگری میں آرمی یاٹنگ نوڈ کے سیلرز نے تمام ٹاپ 5 پوزیشنس حاصل کرلئے جو ترتیب وار سوتنتر سنگھ، مجاہد خان، گتیش، کندن اپادھیائے اور ویویک نے جیتے۔ لیزر 4.7 کیٹگری میں ٹاپ 5 مقامات ترتیب وار ریشبھ نائر (وائی سی ایچ)، انیکٹ راجا رام (ٹی این ایس اے)، کوٹیشور راؤ (ٹی ایس سی)، رام ملن یادو (این ایس ایس)، ستیش یادو (این ایس ایس) کو ملے۔ زمرہ RS:X میں پھر ایک بار آرمی یاٹنگ نوڈ کا غلبہ دیکھنے میں آیا جس نے تمام ٹاپ پوزیشنس جیتے۔ اس کیٹگری کی پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن ترتیب وار جیروم کمار، ایم این کورے اور ارجن ریڈی کو حاصل ہوئی۔ HOBIE-16 سیکشن میں جسپریت سنگھ، نتیش کمار (اے ڈبلیو ایس اے)، پٹیل کملیش کمار، یو بی راونکر (اے وائی این) اور پٹیل آشیش کمار، این بہرا (ای ایم ای سیلنگ اسوسی ایشن) نے ٹاپ 3 پوزیشن جیتے۔ انٹرپرائز کیٹگری میں میجر جنرل سنجیو کھنہ، جے ہری داس (ای ایم ای سیلنگ اسوسی ایشن) کو سبقت مل چکی ہے۔