حیدرآباد۔/8اگسٹ،( سیاست نیوز) حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے ایک طالب علم نے یونیورسٹی کے ہاسٹل میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ رجنیش پرمار جو ایچ سی یو کے ایم اے انگلش کے سال اول کا طالب علم تھا آج شام ہاسٹل کے روم نمبر 25 میں اس نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ گچی باؤلی پولیس کے بموجب متوفی طالب علم کا تعلق اُتر کھنڈ سے ہے اور خودکشی کی وجوہات کا ہنوز پتہ نہیں چل سکا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کردیا۔
پرگتی نگر جھیل سے دو نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد
حیدرآباد۔/8اگسٹ، ( سیاست نیوز) کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ کالونی میں واقع پرگتی نگر جھیل سے 2 نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد ہوئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے ایک نامعلوم شخص کی نعش جھیل میں تیرتی ہوئی پائی اور اسے باہر نکال لیا جبکہ دوسری نعش بھی جھیل میں موجود تھی اور اسے بھی نکالنے کی کوشش جاری ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ متوفی افراد نے جھیل میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ہے۔ پولیس نے نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا اور اس ضمن میں مقدمہ درج کرلیا۔