حیدرآباد۔24جنوری ( پریس ریلیز) سماج سیوک ویلفیر اسوسی ایشن کی جانب سے یوم جمہوریہ کے موقع پر 19ویں حیدرآباد ریسلنگ چمپئن شپ کا 27اور 28جنوری کو بارکس گراؤنڈ میں انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ مذکورہ چمپئن شپ دونوں شہروں کے اکھاڑے اور وایمشالہ سے تعلق رکھنے والے پہلوانوں کیلئے منعقد کی جارہی ہے جس میں 50 تا 100کلوگرام کے مختلف زمروں میں مقابلے ہوں گے ۔ 25جنوری 1:00تا 5:00بجے شام بارکس گراؤنڈ پر خواہشمند پہلوانوں کے وزن ناپے جائیں گے ۔ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے قواعد کے تحت مقابلوں کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ جب کہ فی اکھاڑہ کیلئے فیس 500/-روپئے مقرر کی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9700407383 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے ۔