10 جنوری کو مقرر ، لکشمی بائی و دیگر کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔30ڈسمبر(سیاست نیوز) حیدرآباد ایونٹ ڈاٹ کام کی جانب سے پندرہ تا پینتیس سال کی عمر کے لڑکے لڑکیو ںکے درمیان میںمقابلہ حسن کا انعقاد عمل میںلایا جارہا ہے ۔ اس ضمن میں تفصیلات پیش کرتے ہوئے کنونیر حیدرآباد ایونٹ ڈاٹ کام لکشمی بائی نے بتایا کہ حیدرآباد ایونٹ ڈاٹ کے فیس بک اکاونٹ پر مقابلہ میںحصہ لینے کے خواہش مند لوگ اپنے تصاویر پوسٹ کرسکتے ہیں ۔ اس ضمن میں ادارے ہذا کی جانب سے تین رکنی جیوری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو 10جنوری2016کو اس مقابلہ کی نگرانی کرے گی ۔ لکشمی بائی نے بتایا کہ اس جیوری کمیٹی میں فلمی صنعت سے تعلق رکھنے والے رکن کے علاوہ ایک فیشن ورلڈ کے بشمول ایک ماہر نفسیات کو متعین کیا گیا ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ 14جنوری کو اس مقابلے کے نتیجوں کا اعلان کیاجائے گا اور 26جنوری کو مقابلے میںکامیابی حاصل کرنے والوں میں انعامات کی تقسیم عمل میںلائی جائے گی۔ لکشمی بائی نے بتایا کہ حیدرآباد ایونٹ ڈاٹ کام ایک ایسا ادارہ ہے جو ہر قسم کی تقریب ‘ پروگرامس منعقد کرنے کی قابلیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ریاستی وزیرکمرشیل ٹیکس وسینما ٹو گرافی تلاسانی سرینواس یادو کے ہاتھوں حیدرآباد ایونٹ ڈاٹ کام کا افتتاح عمل میںآیا جس کے بعد سے یہ ادارے شہر حیدرآباد کی سوشیل لائف کا اہم حصہ بنتا جارہا ہے ۔جی ندانی‘ ایم اے فہیم اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔