حیدرآباد۔ عوام کو دھوکہ دینے والا’’ فرضی بابا‘‘ گرفتار

حیدرآباد۔ایس آر نگر پولیس نے ایک دھوکے باز بابا کو تحویل میں لیا ہے‘ جو اس بات کا دعوی کرتا تھا کہ وہ ماہرہپناٹیزم کا ماہر ہے۔ پہلے بار کھلا چیالنج حیدرآباد میں کے عنوان پر مہم کی شروعات کرتے ہوئے امیر پیٹ میں اس نے ایک کلینک بھی کھول رکھاتھا اورجس کے ذریعہ عوام کو بیوقوف بناکر ان کے ساتھ دھوکہ دیاکرتا تھا۔ایس آر نگر ایس ائی راجندر گوڑ کے مطابق اترپردیش علاق کے ڈاؤلانہ منڈل میں پٹاکھاچبوترہ کا ساکن کئی سال قبل حیدرآباد آیاتھا اور یہاں پر اپنے گھر والوں کے ساتھ نامپلی علاقے میں مقیم تھا۔

اس نے امیر پیٹ میں کے وی آر انکلیو کے پاس میں ایک دوکان کھول رکھی تھی جس کا نام ’صوفی علاؤ الدین اجمیر والے بابا‘ رکھا اور اپنی سرگرمیو ں کی شروعات عمل میں لائی۔اس نے مقامی چیانلوں پر ایڈویر ٹائز منٹ بھی جاری کیاکہ وہ ایک ماہر ہپناٹزم ہے ۔ اس نے تمام مسائل کے حل کا دعوی کرتے ہوئے پمفلٹس بھی جاری کئے۔اس نے پہلے بار حیدرآباد میں تمام مسائل کے حل کو کھلا چیالنج بھی کیا جس سے متاثر ہوکر روزانہ کئی مصیبت زدہ لوگ اس سے رجوع ہوتے اور منھ مانگی قیمت اداکرتے ۔

اس سے ملاقات کے لئے دوکان میں بیٹھی اس کی ریسیپشنسٹ سے پہلی ملاقات کرنا پڑتاتھا۔ مشیرآباد کی کمار بستی میں رہنے والے ایک خاتون اس سے پندرہ یوم قبل ملاقات کرتے ہوئے شوہر کے ساتھ روزانہ ہونے والی جھڑپ کا تذکرہ کیا او ربتایا کہ مذکورہ خاتون کی شادی نو سال قبل ہی ان کے دوبچے ہیں مگر معمولی باتوں پر ائے دن شوہر کے ساتھ جھگڑا ہوتا ہے جس کی وجہہ سے گھر کا چین اورسکون خراب ہوگیا ہے۔پوری تفصیلات سننے کے بعد بابانے کہاکہ تمہاری گھر میں شیطان گھس گیا ہے جو دونوں کے درمیان میں جھگڑا لگانے کاکام کررہے اور اس شیطان کو بھاگنے کے لئے ساٹھ ہزار روپئے درکار ہیں۔

مذکورہ خاتون نے بات چیت کے ذریعہ پچاس ہزار روپئے ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی اور تیس ہزار روپئے بطور پیشگی ادابھی کئے۔پھر اس کے بعد باباکے ایک جڑی بوٹی اور’’ تعویذ‘‘دیتے ہوئے کہاکہ ان دونوں چیزوں کو شوہر کے تکیہ کے نیچے رکھ دو پھر دیکھواس کے فوری بعد شوہر تمہاری بات سننے لگے گا۔اس عورت نے مزید پندرہ ہزار اور پانچ ہزار کچھ دن بعد ادا کردئے ۔ مذکورہ خاتون بابا کی ہدایت کے مطابق کام کرتی رہی مگر شوہر کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں ائی۔اور دونوں کے درمیان میں کشیدگی میں اضافہ ہی ہوگیا۔

اس نے اپنی پریشانیاں پھر بابا کو سنائی۔ جس پر بابانے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مذکورہ خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی۔ بابا کے برتاؤ سے دلبرداشتہ خاتون نے ایس آر نگر پولیس سے رجو ع ہوئی۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے عرفان کو گرفتار کرلیا اور جڑی بوٹیاں ضبط کرتے ہوئے اس کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔