حیدرآباد۔پولیس نے کافی شاپ کے عملے کی پٹائی کی۔ ویڈیوہوا وائیرل

حیدرآباد۔شہرکے پاش علاقے بنجارہ ہلز کی ایک کافی شاپ کے عملے کے ساتھ پولیس کی مارپیٹ کا ویڈیو تنقید کا سبب بن رہا ہے۔

ستمبر18کو پیش ائے اس واقعہ کا ویڈیو کچھ نیوز چیانل پر دیکھائے جانے کے بعد کانسٹبل کے خلاف کاروائی کی بات کی جارہی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?time_continue=60&v=8UENbQzLGI0

پولیس کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم نے اس مقام پر دھاوا کیاتھا جہاں پر غیر قانونی طریقے سے حقہ پارلر چلایاجارہاتھا اور رات 3بجے تک وہ کھلا ہوا تھا جبکہ کافی شاپ کو رات گیارہ بجے تک کھلارکھنے کی اجازت ہے۔

بتایاجارہا ہے کہ ویڈیو جو پولیس کانسٹبل مارپیٹ کررہاہے اس کی شناخت راکیش کی حیثیت سے کی گئی ہے جبکہ ملازم کی شناخت غفار کے طور پر کی گئی ہے۔

ٹی وی چیانل پر ویڈیودیکھائے جانے کے بعد کانسٹبل کے جارحانہ رویہ کے متعلق تحقیقات شروع کی گئی ہے‘ بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن انسپکٹر کے سرینواس نے آج کہاکہ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ( ویسٹ زون) نے مذکورہ کانسٹبل کو ایک چارج میمو بھی دیاہے۔

انسپکٹر نے کہاکہ’’ ہمیں انفارمیشن ملی تھی کہ کافی شاپ میں غیر قانونی طریقے سے حقہ فراہم کیاجارہا ہے اور مقرر وقت گیارہ بجے سے زیادہ وقت تک شاپ کھلا ہے جس کے بعد پولیس ٹیم نے وہاں پر دھاوا کیا۔

شاپ کے سوپر وائزر نے پولیس سے تعاون نہیں کیا جس کے بعد پولیس اور سوپر وائزر کے درمیان میں بحث تکرار ہوئے‘‘۔

انسپکٹر نے بتایا کہ سیکشن 188اور ائی پی سی کے سگریٹ تمباکو ایکٹ2003کے تحت ایک مقدمہ درج کیاگیا ہے۔ انہو ں نے مزیدکہاکہ اس ضمن میں تین لوگوں کی بھی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔