حیدرآباد۔14اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے دوکھلاڑیوں محمد سراج او ر ہنومان وہاری کو وجئے ہزارے ٹروفی ناک آوٹ میں حصہ لینے کا موقع دیا گیا ۔منیش پانڈے اور شبھم گل کو ان دونوں کے متبادل کے طور پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔قومی سلکشن کمیٹی نے یہ اعلان کیا ۔واضح رہے کہ فاسٹ بولر محمد سراج اور مڈل آرڈر بلے باز وہاری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف رواں ٹسٹ سیزیز کے لئے منتخب کیاگیاتھا تاہم دونوں کھلاڑی دونوں بھی ٹسٹوں میں قطعی 11کھلاڑیوں میں جگہ نہیں بنا پائے ۔سراج کو حیدرآباد ٹسٹ میں شامل نہ کرنے پر بعض گوشوں سے ٹیم انتظامیہ پر کافی نکتہ چینی کی گئی ہے ۔حالیہ عرصہ میں گھریلو سطح پر سراج کا مظاہرہ نہایت ہی شاندار رہا ہے ۔اس بنا میں ٹیم میں ان کو شامل تو کیاگیا لیکن قطعی 11کھلاڑیوں میں جگہ نہیں دی گئی۔وجئے ہزارے ٹروفی کا آج سے آغاز ہوا۔