حیدرآبادی کوچ شیام کا انتخاب

حیدرآباد۔ 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا فٹبال فیڈریشن سے موصولہ خبر کے بموجب نوی ممبئی میں 27 تا 31 ڈسمبر منعقد شدنی اے آئی ایف ایف گراس روٹ انسٹرکٹر کورس کیلئے ہندوستان بھر سے 22 کوچیس کا انتخاب عمل میں آیا ہے جس میں حیدرآباد سے ای شیام کا انتخاب عمل میں آیا ۔ حیدرآبادی کوچ اس سے قبل اے ایف سی اے لائسنس ، ڈی لائسنس ، لیول ون ، فیفا سینئر کوچنگ کورس اور فیفا یوتھ کوچنگ کورس بھی مکمل کرچکے ہیں۔