حیدرآبادی ٹیم کی سی ٹی ایل میں شرکت

نئی دہلی ۔ 3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چمپیئنس ٹینس لیگ (سی ٹی ایل) جس کا 17 نومبر کو آغاز ہورہا ہے۔ اس ٹورنمنٹ میں جنوبی گروپ میں حیدرآبادی ٹیم نے چنائی کا مقام لے لیا ہے۔ منتظمین کے بموجب مارٹینا ہنگیز، مارک فلیپوسس، مائیکل یوزنی اور جیون اب چنائی کی بجائے حیدرآبادی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ حیدرآبادی ٹیم اپنا پہلا مقابلہ 17 نومبر کو بنگلور میں منعقد کرے گا۔ تفصیلات کے بموجب وجے امرت راج نے کہا ہیکہ چنائی سے تعلق رکھنے والی فرنچائس نے درخواست کی تھی کہ ان کی شرکت کو کسی اور مقام منتقل کردیا جائے تو اب چنائی کی جگہ حیدرآباد کی ٹیم ٹورنمنٹ میں نمائندگی کرے گی اور ہم افتتاحی ٹورنمنٹ میں حیدرآبادی ٹیم کا گرمجوشی کے ساتھ خیرمقدم کرتے ہیں۔