حیدرآباد 14 جون ( پی ٹی آئی ) حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم کو امریکہ میں نا معلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ متوفی کے رشتہ داروں نے یہ بات بتائی ۔ متوفی کے انکل شراون کمار نے بتایا کہ سائی کرن نامی نوجوان دیڑھ ماہ قبل امریکہ گیا تھا ۔ آج 12.15 بجے اس پر چار گولیاں داغی گئیں جبکہ اس نے اپنا موبائیل فون کسی کو دینے سے انکار کردیا ۔ شراون کمار نے بتایا کہ انہیں موصولہ اطلاعات کے مطابق سائی کرن سے نا معلوم افراد نے فون طلب کیا جس پر وہ پہلے ہی بات کر رہا تھا ۔ سائی کرن نے فون دینے سے انکار کردیا اور وہ جس دوست سے بات کر رہا تھا اس نے چار راونڈ فائرنگ کی آواز سنی تھی ۔ شراون کمار کے بموجب مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔