حیدرآباد۔16جنوری ( راست) چینائی میں منعقدہ انٹراسٹیٹ ٹوئنٹی 20ٹورنمنٹ کے سینئر اور جونیئر دونوں زمروں میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ای سی ڈی جی ٹیموں نے فتوحات حاصل کی ۔ جونیئر سطح کے فائنل میں ای سی ڈی جی نے19اوورس میں 12415 کا مطلوبہ نشانہ حاصل کرتے ہوئے اے سی اکیڈیمی کو شکست دی جبکہ سینئر زمرے کے خطابی مقابلے میں ای سی ڈی جی 182رنز کے تعاقب میں 172/6 رنز تک محدود رہی ۔ جونیئر زمرے میں خواجہ طیب الدین بہترین بیٹسمین ‘ فرید بہترین بولر اور سینئر زمرے میں محمد نعمان بہترین بیٹسمین اور حمید بہترین بولر کا ایوارڈس حاصل کیا ۔ تقسیم انعامات کی تقریب میں ہندوستان کی خاتون جئے سوریہ کے نام سے مشہور قومی کرکٹر تیروش کامینی مہمان خصوصی تھی۔ ٹیموں نے سینئر کوچ نعیم خان اور سید فیاض غازی کی کوچنگ میں یہ فتوحات حاصل کیں۔
صحافی قمر کو 400ٹسٹ کوریج کرنے کا اعزاز
شارجہ۔16جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے سینئر اسپورٹس صحافی قمراحمد کرکٹ کی تاریخ کے تیسرے ایسے جرنلسٹ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا جنہوں نے 400 ٹسٹ مقابلوں کا کوریج کیا ہے اور انہوں نے یہ اعزاز شارجہ میں شروع ہوئے آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ٹسٹ کے دوران پہلے دن حاصل کیا ہے ۔ 76سالہ قمر جو کہ کرکٹ حلقوں اور دوست احباب میں ’’ کیو‘‘ کے نام سے کافی شہرت رکھتے ہیں ‘ انہوں نے برطانوی صحافی جان ووڈ کک اور آسٹریلیائی سابق کپتان اور موجودہ مضمون نگار رچی بینڈ کے بعد تیسرے ایسے صحافی ہیںجنہوں نے ٹسٹ کرکٹ کے 400مقابلوں کی رپورٹنگ کی ہے ۔ قمر نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹسٹ تاریخ کے ’’ ہزارویں‘‘ مقابلے کے علاوہ 2011ء میں لارڈس میں منعقدہ ہند۔ انگلینڈ ٹسٹ کی رپورٹنگ بھی کی تھی جو کہ ٹسٹ تاریخ کا 2000واں ٹسٹ تھا ۔