ریاض۔/25اپریل، ( کے این واصف ) مسٹر سلطان مظہر الدین نے انٹر نیشنل انڈین اسکول ریاض کی انتظامی کمیٹی میں بحیثیت انچارج فینانس عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ وہ گزشتہ ایک سال سے منتظر امیدوار کی حیثیت سے تھے اور ایک رکن کے سبکدوش ہونے پر انہیں کمیٹی میں شامل کیا گیا۔ مسٹر سلطان مظہر الدین گزشتہ ربع صدی سے سعودی عرب میں مقیم ہیں اور وہ کئی معروف کمپنیوں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ علاوہ ازیں حیدرآباد دکن کے معزز گھرانے سے تعلق رکھنے والے مسٹر سلطان مظہر الدین کئی سماجی اور ادبی انجمنوں سے بھی وابستہ ہیں۔