حیدرآباد:اس ٹرسٹ سے روزانہ پانچ افراد کو کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔

حیدرآباد: رمضان المبارک کے مہینہ میں جہاں مسلمان روزہ رکھ کر اپنے رب کی خوشنودی حاصل کرتا ہے وہیں غرباء اور مستحقین کی امداد کرتا ہے۔ شہر میں کئی فلاحی تنظیمیں روزانہ چار تا پانچ سو افراد کو کھانا کھلاتے ہیں اور و ہ بھی بغیر کسی بیرون ملک کے تعاون کے بغیر۔ محمد ظہیر الدین خان میموریل ٹرسٹ کے ٹرسٹی محمد نصیر الدین خان نے بتایا کہ ہم پچھلے سترہ سال سے کھانا کھلاتے ہوئے مخلوق کی خدمت کررہے ہیں۔

اس رمضان کے موقع پر ہم نے سولہ سو غریب خاندانوں میں راشن کا انتظام کروایا ہے۔او رروزانہ غرباء کیلئے افطار کا انتظام کیا جارہا ہے۔ روزانہ تقریبا پانچ سو لوگ یہاں افطار کرنے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخلوق کی خدمت کرنا اسلام میں بہت پسند کیا گیا ہے۔ غریب و مستحق افراد کی امداد کرنا، یتیم کی مدد کرنا، رشتہ داروں اور مسافروں کی مدد کرنا ان سب کا قرآن مجید میں حکم دیا گیا ہے۔

اس ٹرسٹ سے استفادہ کرنے والی ایک عورت نے بتایا کہ ہم یہاں سے ہر سال رمضان کے موقع پر راشن حاصل کرتے ہیں او ردو سو روپے نقد رقم بھی حاصل کرتے ہیں۔