حیدآباد میں رینالٹ کے ڈیلر آوٹ لیٹ کا آغاز

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : رینالٹ انڈیا آٹو موٹیو کمپنی نے حیدرآباد میں کونڈا پور مین روڈ پر اس کے چوتھے ڈیلر آوٹ لیٹ کا آغاز عمل میں آیا ۔ سومیت سہانے ایم ڈی رینالٹ نے اس کا افتتاح انجام دیا ۔ رینالٹ ڈیلر آوٹ لیٹس میں کاروں کی بہتر نمائش کا انتظام ہے ۔ شمالی ہندوستان میں آوٹ لیٹس کی تعداد 32 ہوگئی ۔ سومیت سہانے ایم ڈی رینالٹ نے حیدرآباد میں نئے ڈیلر آوٹ لیٹ کے آغاز پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی آٹو لوجک موٹرس انڈیا کے ساتھ اشتراک کے ذریعہ معیاری خدمات فراہم کرتی رہے گی ۔ ہندوستان بھر میں رینالٹ کے نئے ڈیلر کے ساتھ تعداد 141 ہوگئی اور 2014 تک 175 ڈیلرس کے لیے کمپنی کا نشانہ ہے ۔۔