حیدرآباد ۔ /16 جنو ری (سیاست نیوز) حیات نگر کے علاقہ میں ایک چوکیدار کو بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ 55 سالہ کشور سنگھ جو چوکیدار ناگول علاقہ کے ایک خانگی انجنیئرنگ کالج میں سکیوریٹی گارڈ کالج کے احاطہ میں واقع کمرے میں رہتا تھا ۔ جس کا آبائی مقام بہار بتایا گیا ہے ۔ کل رات بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ کشور سنگھ کے قتل میں اس کے ساتھی سکیوریٹی گارڈ سبوسکھیہ لاپتہ ہے ۔ انسپکٹر حیات نگر مسٹر وینکٹیشورلو کے مطابق کشور سنگھ اور سبوسکھیہ نے کل رات مئے نوشی کے بعد معمولی بات پر ان کے درمیان جھگڑا ہونے کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ سبو سکھیہ نے مبینہ طور پر لوہے کی سلاخ سے سنگھ پر حملہ کرکے اسے ہلاک کردیا اور راہ فرار اختیار کرلی ۔ پولیس حیات نگر مصروف تحقیقات ہے ۔