حیدرآباد /26 مارچ ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کوئیڈا کے علاقہ میں ایک ونیچر کی کھلی اراضی سے پولیس نے ایک نعش برآمد کرلی۔ جس کا بے رحمی سے قتل کردیا گیا ۔ تاہم پولیس کو مقتول کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق اس شخص کی عمر تقریباً 25 تا 30 سال بتائی گئی ہے ۔ جس کا گلہ گھونٹ کر قتل کیا گیا اور اس کے یہاں اس کی شناخت کا کوئی ثبوت بھی نہیں چھوڑا گیا ۔ پولیس حیات نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔