حیدرآباد ۔ 20 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : حیات نگر کے علاقہ میں ایک شخص کا نامعلوم افراد نے بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ وائی لکشمی جو گنگلور حیات نگر کا ساکن تھا پیشہ سے بلڈنگ میٹریل سپلائی کرتا تھا کل رات وہ ایک وینچر میں مصروف تھا کہ نامعلوم افراد نے اسے شدید زد و کوب کیا اور وزنی پتھر ڈال کر اس کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا ۔ حیات نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔