حیدرآباد /26 نومبر ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں ایک ضعیف شخص کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 70 سالہ وائی درگایا جو اناج پور حیات نگر علاقہ کا ساکن تھا کل رات اپنے مکان میں روزانہ کے معمول کی طرح سوگیا جو مشتبہ طور پر بستر سے نیچے گرنے کے سبب فوت ہوگیا ۔ پولیس نے شبہ کی بنیاد پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔