حیدرآباد ۔ 23 جولائی (سیاست نیوز) حیات نگر کے علاقہ میں پیش آئے دلسوز سڑک حادثہ میں ایک کمسن طالبہ ہلاک ہوگئی جس کو اس کے مکان کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم لاری نے روند دیا۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 5 سالہ سریشا جو بنڈہ روی رالہ علاقہ کے ساکن وینکٹیش کی بیٹی تھی۔ یہ لڑکی اسکول سے بذریعہ آٹو واپس ہوئی اور اپنے مکان پہنچنے کیلئے سڑک عبور کررہی تھی کہ ایک تیز رفتار لاری نے روند دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔