حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : حیات نگر کے علاقہ میں کل رات دیر گئے پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔ جو موٹر سیکل پر جارہے تھے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 19 سالہ رامبابو اور اس کا ساتھی 21 سالہ وینکٹ نارائنا جو حیات نگر کے ساکنان تھے ۔ اپنی موٹر سیکل پر کل رات گذر رہے تھے کہ علاقہ عمر خاں گوڑہ میں حادثہ پیش آیا ۔ ان کی موٹر سیکل درخت سے ٹکرانے کے سبب حادثہ پیش آیا ۔ یہ دو ساتھی برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ پولیس حیات نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔