حیدرآباد /29 اگست ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں ایک شخص کا بے رحمی سے قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ شخص وینکٹیش کا نامعلوم افراد نے تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا ۔ تاہم پولیس نے مقتول کے حقیقی بھائی پر شبہ ظاہر کیا ہے ۔ قتل کی وجوہات کی ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے حاصل شدہ اطلاعات اور شواہد کے مقتول وینکٹیش کے بھائیپر شبہ ظاہر کیا ہے ۔ اس شخص پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنے مکان کی تعمیر کی نگرانی میں مصروف تھا ۔ چند نامعلوم افراد جو موٹر سائیکل پر سوار تھے ۔ حملہ کردیا اور فرار ہوگئے ۔ پولیس حیات نگر نے اطلاع کے فوری بعد کلوز ٹیم اور ڈاگ اسکوائڈ کے ہمراہ مقام کا معائنہ کیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔