حیات نگر میں ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد 3 اپریل (سیاست نیوز)گھریلو تنازعات اور مالی پریشانیوں کے سبب ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ حیات نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 30 سالہ گروا ریڈی نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ گروا ریڈی پیشہ سے خانگی ملازم تھا جو حیات نگر میں رہتا تھا جس کا آبائی مقام ضلع گنٹور بتایا گیا ہے ۔ریڈی شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔