حیدرآباد۔ 7 مئی (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ حیات نگر میں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ عبداللہ پور میٹ کے علاقہ میں واقعہ ایک کھلی اراضی سے پولیس نے نعش دستیاب کرلی، تاہم اس شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے جس کی عمر تقریباً 35 سال بتائی گئی ہے۔ پولیس نے اس مقام سے شراب کی بوتلیں بھی برآمد کی اور اس نامعلوم شخص کے جسم پر زخموں کے متعدد نشانات میں پائے گئے جس کے اوپر وزای پتھر بھی ڈال دیا گیا۔ حیات نگر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔