حیات نگر میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

حیدرآباد ۔ 20 جون (سیاست نیوز) حیات نگر کے علاقہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا۔ تاہم اس شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ 25 تا 30 سالہ عمر والا یہ شخص مردہ دستیاب ہوا جس کی حالت نیم برہنہ تھی۔ اس کی نعش کے قریب سے پولیس نے چوڑیاں دستیاب کرلیں اور شبہ ظاہر کیا جارہا ہیکہ خواتین نے اس کا قتل کیا ہوگا۔ پولیس حیات نگر کے مطابق چیتنیہ پوری وینچر کے قریب کھلی اراضی سے اس کی نعش دستیاب ہوئی جس کو وزنی پتھر ڈال کر قتل کردیا گیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔