حیدرآباد18جولائی(سیاست نیوز)تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع کے حیات نگر میں دو کروڑ روپئے مالیت کا گانجہ پولیس نے ضبط کرلیا اور اس سلسلہ میں تین افراد کو حراست میں لے لیا ۔ ملزمین کی شناخت سرینواس ریڈی ‘ شیوا ریڈی اور سرینواس راؤ کے طور پر کی گئی ہے ۔ پولیس نے گانجہ کو منتقل کرنے کیلئے استعمال کار بھی ضبط کرلی ۔