حیدرآباد /6 جون ( سیاست نیوز ) حیات نگر اور نارسنگی کے علاقوں میں دو کمسن بچے لاپرواہی کے سبب فوت ہوگئے ۔ گرم پانی کے برتن کی زد میں آکر ایک اور کار کی ٹکر سے ایک فوت ہوگئے ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق ڈھائی سالہ لڑکا وشال جو بنجارہ کالونی کے ساکن گوپال کا بیٹا تھا ۔ 2 جون کے دن یہ لڑکا اپنے مکان کے قریب کھیل میں مصروف تھا کہ ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا ۔ اس کار کا ڈرائیور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کر رہا تھا ۔ شدید زخمی حالت میں وشال کل رات فوت ہوگیا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 5 سالہ لڑکی پیری ویلی جو گندم گوڑہ علاقہ کے ساکن کرشنا کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی گذشتہ ماہ کے آخری ہفتہ میں شدید جھلس گئی تھی ۔ گھر میں گرم پانی کا برتن جسم پر گرنے کے سبب یہ لڑکی شدید جھلس گئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں