حیدرآباد 11 اپریل (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ حیات نگر اور رائے درگم پولیس حدود میں دو افراد نے خودکشی کرلی۔ ایک نے خرابی صحت سے تنگ آکر انتہائی اقدام کیا جبکہ دوسرے کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 22 سالہ کیتا دتھ رجو جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا شیر لنگم پلی کے علاقہ میں رہتا تھا اس نے خرابی صحت سے تنگ آکر کل رات پھانسی لے لی۔ جبکہ حیات نگر کے علاقہ میں ایک 16 سالہ طالب علم سرینواس ریڈی نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔سرینواس ریڈی 8 ویں جماعت کا طالب علم تھا۔