حیات نگر اور دنڈیگل میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /28 نومبر ( سیاست نیوز ) حیات نگر اور دنڈیگل کے علاقوں میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا جبکہ دوسرے نے مالی پریشانیوں کے سبب انتہائی اقدام کرلیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 55 سالہ رنگیا گوڑ جو پیشہ سے تاڑی تاسندہ عمر خان گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس شخص نے مالی پریشانیوں کے سبب انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس دنڈیگل کے مطابق 38 سالہ اشوک جو دنڈیگل علاقہ کا ساکن نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ فوری طور پر اس شخص کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔